پشاور زلمی کی شکست پر سعید غنی کے بیٹے رو پڑے

10:56 AM, 18 Mar, 2019

کراچی: پی ایس ایل فورکے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی شکست پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بیٹے رو پڑے۔

پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران شہریوں کے جذبات عروج پر رہے اور اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کی شکست پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بیٹے رو پڑے۔

سعید غنی بیٹے کو سمجھانے کی کوششیں کرتے رہے اور کہا کہ کرکٹ کے گیم کو انجوائے کرو۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے 139 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں 8 وکٹ سے فاتح رہی۔

مزیدخبریں