شاہ سلمان کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

10:25 AM, 18 Mar, 2019

ریاض:  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان شاہ عبدالعزیز کپ کیلئے سعودی نژاد گھوڑوں کی دوڑ کے موقع پر تلواروں کا رقص دیکھتے ہوئے اس وقت اچانک آبدیدہ ہوگئے جب انہیں سعودی عرب کا پراگندہ شیرازہ جمع کرنے اور سعودی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے والد کی انتھک جدوجہد کی یاد آئی۔

امارات میں متعین سعودی سفیر ترکی الدخیل نے شاہ سلمان کو آبدیدہ دیکھ کر ٹویٹ کیا کہ ”خادم حرمین شریفین اپنے والد کے ہاتھوں ریاست کے پراگندہ شیرازے کو جمع کرنے اور پھر بانی کے بیٹوں کے ہاتھوں وطن عزیز کے امن ، ترقی اور خوشحالی کی انتھک جدوجہد کو یاد کرکے آبدیدہ ہورہے ہیں۔

قائد اعلیٰ آپ کے آنسو انمول ہیں  ،آپ کے آنسوﺅں نے پورے ملک کو آبدیدہ کردیا“۔

ویڈیو دیکھیں :- 

مزیدخبریں