قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کریں گے، وزیراعظم

09:49 AM, 18 Mar, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہو گا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بے مثال ترقی دیکھیں گے۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جب کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے کلی طور پر پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں