نوا ز شریف بننے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، حمزہ شہباز شریف

06:03 PM, 18 Mar, 2018

سانگلہ ہل: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوا ز شریف بننے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ان کے نام سے پہلے ”وزیر اعظم“لگنا چاہیے۔
سانگلہ ہل میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ  نوازشریف نے ملک سے بجلی کے اندھیرے ختم کرکے اجالوں میں بدل دیا ان کی نااہلی کے باوجود لودھراں میں جہانگیر ترین کا جہاز کریش ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا،عمران خان !کبھی دھاندلی کے پیچھے چھپتے ہو کبھی کنٹینر کے پیچھے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو والد کے جنازے کو کندھا نہیں دینے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان شااللہ مسلم ن آئندہ بھی نوازشریف کی قیادت میں اس ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں