نئی دہلی: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم ”ریڈ“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ سے زائد کمائی کرکے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس چوری اور کرپشن پر مبنی اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم”ریڈ“ ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
فلم میں اجے دیوگن نے ایماندار انکم ٹیکس ا?فیسر کا کردار نبھایا ہے جو ملک میں جاری کرپشن اور ٹیکس چوری کے نظام کو بدلنے اور کالے دھن کو واپس ملک میں لانے کیلئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور اس کوشش میں 7 سالوں کے دوران 49 تبادلے بھی ہوتے ہیں تاہم وہ اپنی کوششیں جاری رکھتا ہے۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ”ریڈ“ نے ریلیز کی صبح اوسط درجے کا بزنس کیا لیکن شام ہوتے ہی فلم نے زبردست رفتار پکڑی۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی روایتی فلموں کے برعکس ، حقیقت سے قریب تر اور جاندار مکالموں کے باعث فلم ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ 4 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔