لاہور:پنجاب حکومت اور پاک فضائیہ نے ڈیرہ غازی خان کے تاریخی مقام فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج تعمیر کرنے بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اورا یئر چیف مارشل سہیل امان کے درمیان ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرچیف مارشل سہیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ شکرگزار ہیں کہ پاک فضائیہ نے اس منصوبے کو بھلانے نہیں دیا،تمام ادارے ملکر ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فنڈز کے درست استعمال پر زور دیا ہے جبکہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کوشش ہو گی کہ فورٹ منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت فراہم کی جائے,جدید تعلیم سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہافنڈز حکومتیں لگاتی ہیں لیکن اصل بات استعمال کی ہے کیونکہ یہ درست ہو تو اس کے ثمرات سب کو ملتے ہیں جبکہ ایئر چیف مارشل نے واضح کیا کہ مسلح افواج کا بنیادی مقصد ملک کا دفاع ہے لیکن کوشش ہے کہ فورٹ منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت دیں۔