کراچی میں پلے آف میچوں پر جواءلگانے والے 15 بکیز کو گرفتار کرلیا گیا

01:58 PM, 18 Mar, 2018

کراچی: شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے سلسلہ میں تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں اور اسی سلسلہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں سٹہ کھیلنے والے 15 بکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصباح الحق انجرڈ،کراچی کنگز کیخلاف اہم میچ میں شرکت مشکوک

گرفتار کئے جانیوالوں میں فیصل بافیلہ، فیصل بابا، ندیم جمائی راجہ، ظہیر اور عزیر عرف کمو سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جن بکیز کو حراست میں لیا گیا ہے وہ پی ایس ایل پلے آف میچوں کیلئے سٹے بازی کرنے میں مصروف تھے .

ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، تین لیپ ٹاپ اور قیمتی دستی گھڑیاں برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل3 :پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والے میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ 25 مارچ کو کراچی میں ہونیوالے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

مزیدخبریں