دبئی: پاکستان سپرلیگ میں انجریوں کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نا م نہیں لے رہا اور اب کی بار کراچی کنگز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ کپتان مصباح الحق کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کی شرکت بارے متضاد رپورٹس، کراچی کنگز کے مداح سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کیخلاف میچ میں ہاتھ میں ہیر لائن فریکچر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے آج کے انتہائی اہم میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
اگر مصباح الحق اس میچ میں شرکت نہ کرسکے تو ان کی جگہ جے پی ڈومینی ٹیم کی قیادت کریں گے کیونکہ نائب کپتان رومان رئیس اور آندرے رسل پہلے ہی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل3 :پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
یاد رہے کے مصباح الحق کے ہاتھ پر کراچی کنگز کیخلاف میچ میں گیند لگی تھی جبکہ اس سے قبل کراچی کنگز کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی بھی گھٹنے کی انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔