ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی:احسن اقبال کا ٹوئٹ

11:54 AM, 18 Mar, 2018

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

وزیرداخلہ نے اس بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی اور عمران خان پر طنز کیا کہ خان صاحب 27کلومیٹر لاہور میٹرو بس 30ارب روپے کی مالیت میں بنی جبکہ اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے ۔

انہوں نے سربراہ تحریک انصاف سے سوال کیا کہ کیا کے پی میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈے کی حقیقت جان چکے ہیں۔

مزیدخبریں