کابل:قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ کی چیف ایگزیکٹو افغانستان عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے اور اتفاق ہو اہے کہ طالبان کو نئی امن کی پیشکش سے فائدہ اٹھاناچاہیے خطے کے امن کے لئے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کا اپنی وفات کے بعد اپنے اعضاءمستحق افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ افغانستان کے سرکاری دورے پر کابل پہنچے تھے جہاں انہوں نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کابل میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے بین الریاستی مذاکرات پربھی بات چیت ہوئی۔