ن لیگ ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آج سیاسی پنڈال سجائیں گی

09:43 AM, 18 Mar, 2018

اسلام آباد:ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں آج الیکشن کی مہم میں مزید تیزی لانے کے لئے سیاسی پنڈال سجائیں گی اور عوام کا لہو گرمائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آج سانگلہ ہل میں سیاسی پاور شو کرے گی جس میں میاں نواز شریف ،مریم نواز سمیت مقامی پارٹی و مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پارٹی کے گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت اور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں عمران خان شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پارٹی کے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔


اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آج راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں میں پنڈال سجارہی ہے جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر مرکزی رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں