ممبئی: معروف بھارتی ریالٹی ٹی وی شو بگ باس 8 سے شہرت حاصل کرنے والے کرشمہ تانا اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے خود میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کی ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں رنبیر کپور، پریش راول اور دیا مرزا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات راج کمار را? نے دی ہے۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کی جائے گی۔