وہ کونسی چیز ہے جو کان سے نکلتی اور کھائی جاتی ہے؟ سوال نے بڑے بڑوں کو لاجواب کر دیا

10:21 PM, 18 Mar, 2017

لاہور: وہ کونسی چیز ہے جو کان سے نکلتی ہے اور کھائی جاتی ہے؟یہ ایک ایسا دلچسپ سوال ہے جس کا جواب دینے سے بہت سے سمجھدار لوگ قاصر ہیں۔تو جناب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ نمک ایک ایسی گھریلو استعمال کی چیز ہے جو کان سے نکلتی ہے اور کھائی جاتی ہے۔ بہت سے لوگوں سے جب اس سوال کا جواب مانگا تو وہ لاجواب ہو گئے۔ نمک گھریلو استعمال کی ایسی شہ ہے جس کے بغیر کھانے کا تصور ہی ادھورا ہے۔نمک ہماری زندگی کا لازمی جزو ہے۔ اس کے بغیر تو زندگی بے مزا ہوکر رہ جائے۔ نمک کے بے شمار فوائد ہیںجو کہ صیل میں لکھے گئے ہیں۔

 دانت میں درد ہو تو نمک اور سرسوں کا تیل ملا کر لگائیں۔ نمک زہر کو دور کر تا ہے۔ بھڑیا شہد کی مکھی کاٹ جائے تو نمک اور سرکہ ملا کر ڈسی ہوئی جگہ پر لگائیں۔پیٹ میں درد ہو اور گھر میں کوئی دواء بھی نہ ہو تو تھوڑا سا نمک گرم پانی سے پھانک لیں۔ درد ٹھیک ہو جائے گا۔ نمک کے غرارے کرنے سے گلے کی خراش کو افاقہ ہوتا ہے۔ سوجے یا پھولے ہوئے گلے پر نمک کو کپڑا چھان کرکے انگلی سے لگائیں، آرام آجائے گا.

مزیدخبریں