مدام تساؤمیوزم میں گلوکارہ شریاگوشال کا مجمسہ لگانے کا فیصلہ

ممبئی: بھارت میں ”مدام تساؤ میوزم “ رواں سال جون میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ تاہم اس میوزم میں معروف بھارتی گلوکارہ شریا گوشال کا مجسمہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ شریا گوشال کا کہنا تھا کہ ”میں مدام تساؤ میں تاریخ کا حصہ بن کر بہت پرجوش ہوں اور باصلاحیت ستاروں، فنکاروں اور تاریخ دانوں کے درمیان جگہ ملنا اعزاز کی بات ہے. ہمیشہ کے لئے امر ہو جانا بہت شاندار احساس ہے. مدام تساؤ پوری دنیا میں مشہور ہے. "
بھارتی کمپنی کے جنرل منیجر اور ڈائریکٹر انشل جین نے کہا کہ ' ہم دہلی میوزیم میں شریا گوشال کے مجسمے کی نقاب کشائی کرکے خوش ہیں. وہ آج کی نسل کی سب سے زیادہ پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں. ہم اپنے ناظرین کو ان کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں.
?