راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں چھ انٹلی جنس بیسڈآپریشنز اور 35محاصرے اور سرچ آپریشنز کیے گئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا پنجاب کے ڈی جی خان، راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک علاقوں میں پنجاب رینجرز ، پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ سرچ اور انٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اس دوران ایک افغانی اور ایک بلوچی سمیت چودہ مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ان کے قبضہ سے اسلحہ ، گولہ بارود، کرنسی اور غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔