لندن : انگلینڈ کی ایک ٹور آپریٹر کمپنی نے بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبے ہوئے ڈھانچے کی سیاحت کا پروگرام متعارف کرایا ہے جو دو میل کی سمندری گہرائی میں پڑا ہوا ہے۔
آٹھ روزہ ٹرپ کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ مقام تک لیجایا جاتا ہے جہاں پر موجود بحری بوٹ پر دو روزہ قیام دیا جاتا ہے، اس کے بعد خصوصی آبدوز کے ذریعے سمندر کی تہہ میں لے کر جایا جاتا ہے اور ٹائی ٹینک کے ڈھانچے کی سیر کرائی جاتی ہے.
اس ٹور کے لئے ایک لاکھ ڈالر ٹکٹ رکھی گئی ہے۔