وہاڑی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 11 اشتہاریوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا

08:12 PM, 18 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

وہاڑی: وہاڑی پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن کر کے 11 اشتہاریوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر بھی 6 مقدمات درج کئے گئے ہیں.پی آر او راؤ فیصل الرحمن کے مطابق لڈن پولیس نے شریف آباد کے محمد مالک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک پسٹل اور درجنوں گولیا ں برآمد کر لی ہیں.

تھانہ ٹھینگی نے 44 کے بی کے محمد رمضان،تھانہ دانیوال نے انور آباد کے محمد مظہر ،تھانہ ماچھیوال نے 55 کے بی کے غلام قادر لنگڑیال تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے یعقوب آباد کے محمد خالد،تھانہ سٹی بورے والا نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے محمد عمر اور تھانہ سٹی میلسی نے چاہ بھٹیاں کے غلام رسول کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1435 گرام چرس ،170 لیٹر شراب اور ایک پسٹل برآمد کرلیا ہے جبکہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 6 مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ وہاڑی پولیس نے آپریشن کے دوران 11 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے.

مزیدخبریں