شہر قائد میں فلم ”نامعلوم افراد ٹو “ کی شوٹنگ کا آغاز

کراچی: لالی ووڈ کی مشہور فلم ”نامعلوم افراد“ کے سیکوئل ”نامعلوم افراد ٹو“ کی عکسبندی کراچی میں شروع ہو گئی۔ کراچی میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد یونٹ جنوبی افریقہ روانہ ہوجائے گا جہاں نوے فیصد شوٹنگ کیپ ٹاو¿ن میں کی جائے گی۔

07:08 PM, 18 Mar, 2017

کراچی: لالی ووڈ کی مشہور فلم ”نامعلوم افراد“ کے سیکوئل ”نامعلوم افراد ٹو“ کی شوٹنگ کراچی میں شروع ہو گئی۔ کراچی میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد یونٹ جنوبی افریقہ روانہ ہوجائے گا جہاں نوے فیصد شوٹنگ کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرنبیل قریشی کی فلم میں فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر اور جاوید شیخ مرکزی کردارکررہے ہیں جب کہ ایک اور اہم کردار کے لیے اداکارہ ارمینا خان یا اداکارہ عروہ حسین کوکاسٹ کرنے کی کوشش جاری ہے۔
فلم ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ میں اپنی سابقہ فلموں کی طرح اس باربھی کوئی دعویٰ نہیں کروں گا لیکن اتنا یقین دلاتا ہوں کہ اس بار بھی شائقین کو اچھی فلم دیکھنے کا موقع ملے گا اورسینما گھروں کا رخ کرنے والے خوب محظوظ ہوں گے۔

مزیدخبریں