اراضی کے تنازعے پر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

اراضی کے تنازعے پر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور کے علاقے آزادی چوک میں اراضی کے تنازع پر رشتے داروں کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ،ایک راہگیر زخمی ہوگیا . مقتولین پیشی پر عدالت جار ہے تھے. اس علاقے میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے. چند روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی آئی اے کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے جو اسپتال میں چل بسے ۔

خالہ زاد بھائیوں نے تھانہ ٹبی سٹی کے علاقے آزادی چوک میں ،، پیشی کے لیے سیشن کورٹ جانے والے دو بھائیوں پر فائرنگ کردی .فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت 3 افراد شکور ، ایوب اور محبوب عاشق جاں بحق ہو گئے.جبکہ ریڑھی بان عامر زخمی ہو گیا۔ایس پی عادل میمن کا کہنا ہے کہ  مقتولین کے بھائی یاسین کے مطابق ان کا مخالفین سے زمین کا تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے فائرنگ کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں انہیں جلد پکڑ لیا جائے گا ۔