سیاسی پھٹیچروں کو فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، عابد شیر علی

06:21 PM, 18 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: مخالفین ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے سیاسی پھٹیچروں کو عدالتی فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے،  شیخ رشید کو ٹیڈی بیئر بھی قرار دیدیا ۔

عابد شیر علی نے فیسکو آفس میں میڈیا سے گفتگو کی تو سیاسی مخالفین پر تندو تیز جملوں کی بارش کر دی۔عابد شیر علی کہتے ہیں سیاسی پھٹیچر سیاسی ریلو کٹے اور سیاسی پنڈت پانامہ کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ پانامہ کیس پر گفتگو کرنے والوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لے۔
عابد شیر علی نے شیخ رشید کو راولپنڈی کا ٹیڈی بئیر کہا۔ عابد شیر علی نے عوام کو 2107 کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی نوید بھی سنا دی ۔

مزیدخبریں