ایشوریہ رائے کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے والد کرشنا راج رائے طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئے۔

06:18 PM, 18 Mar, 2017

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے والد کرشنا راج رائے طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ ایشوریہ رائے کے والد رواں سال جنوری سے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے تاہم چند روز اداکارہ کے والد کی انتہائی ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے ۔ تاہم ایشوریہ رائے کے خاندان کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں