بورےوالا:بے رحم باپ نے اپنے 2 معصوم بیٹوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔نواحی گاوں 503/ای بی میں سفاک باپ نے تیز دھار آلے سے اپنے دو معصوم بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔بدقسمت معصوم بچوں کی عمریں 7 اور9 برس تھیں۔بتایا جارہا ہے کہ بد بخت شخص کی بیوی گھریلو جھگڑے پر روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی۔ بیوی نے لاہور کی عدالت میں بچوں کے حصول اور طلاق کا دعوٰی دائر کر رکھا تھا۔