لاہور: پاکستان میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے مداح دل تھام لیں کیونکہ پاکستان میں انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بالی ووڈاداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل لڑکی منظر عام پر آگئی، پاکستانی لڑکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پرہلچل مچا دی اور سب کا یہی کہنا ہے کہ یہ پاکستانی لڑکی انوشکا شرما سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔یادرہے اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ کا پاکستانی ہم شکل بھی منظر عام پر آیا تھا۔