نیو یارک: اقوام ِ متحدہ کی جانب سے منشیات کی روک تھام سے متعلق پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے منشیات کی سمگلنگ اور متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے پاکستان کے تعاون سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔
کئی ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر پیش کی جانے والی اس قرارداد کی منظوری اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے بارے میں کمیشن کی ساٹھویں برسی کے موقع پر دی گئی۔
اس قرارداد کا مقصد مشترکہ ذمہ داری کے اصول کے تحت منشیات کی غیرقانونی نقل وحمل سے انتہائی متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کی مدد کے لئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔