کراچی :سندھ ایڈز کنٹرول پروگر ام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں 42ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں ۔نجی نیوز نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں بتایاگیا کہ کراچی میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 2015تک 8ہزار 58لوگ ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا تھے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایڈز کے مریضوں کی شرح 8.3سے بڑھ کر 17.7تک جا پہنچی اس حوالے سے سندھ ایڈز کنٹرو پروگرام کے مینجر ڈاکٹر یونس چاچڑ نے کہا کہ ایڈز سے بچاﺅکےلئے فوری طبی امداد دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایڈز سے بچاﺅ سے آگاہی کےلئے مختلف پروگرام جاری ہیں اور علاج کےلئے سول ہسپتال کراچی اور لاڑکانہ میں سینٹرز قائم ہیں ۔ڈاکٹر یونس چاچڑ نے کہا کہ ایڈز سے بچاﺅ کےلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔
سندھ میں 42ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ، رپورٹ میں انکشاف
02:57 PM, 18 Mar, 2017