ریاض : سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک مذہبی مبلغ پر سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عواد القرنی نامی مبلغ کے ٹوئٹر پر دوملین کے قریب فالوورز ہیں۔اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ عدالت نے نقص امن کے الزام میں ان پرٹوئٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
عدالت نے مذہبی مبلغ کو ایک لاکھ سعودی ریال جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے عواد القرنی پر قبل ازیں کالعدم تنظیم اخوان المسلمین سے روابط کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
سعودی عدالت نے مذہبی مبلغ کو ٹوئٹر پر پیغام جاری کرنے سے روک دیا
02:45 PM, 18 Mar, 2017