بیوی کے روٹھ جانے پر باپ نے بچوں کے گلے کاٹ کر خودکشی کر لی

بیوی کے روٹھ جانے پر باپ نے بچوں کے گلے کاٹ کر خودکشی کر لی

بورے والا: بورے والا کے بد بخت شخص خالد کی بیوی گھریلو جھگڑے پر روٹھ کر میکے چلی گئی۔ بیوی تسلیم نے لاہور کی عدالت میں بچوں کے حصول اور طلاق کا دعوٰی کر دیا۔ 20 مارچ کو عدالت نے خالد کو طلب کیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر خالد نے اپنے دو کمسن بچوں کے گلے کاٹ کر خود کشی کر لی۔

بدقسمت بچوں میں 7 سالہ عصام اور 9 سالہ زین شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں