پاکستان کو افغانستان کے راستے غیر مستحکم کیا گیا ،عبدالباسط

پاکستان کو افغانستان کے راستے غیر مستحکم کیا گیا ،عبدالباسط

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے راستے غیر مستحکم کیا گیا ، سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کو کٹہرے میں لایا جائے ، پاک بھارت حکومتیں ممبئی حملوں کے ٹرائل پر رابطے میں ہیں ، یہ ایک پیچیدہ ٹرائل ہے ، ممبئی حملوں سے متعلق حافظ سعید کے خلاف ثبوت ہیں تو پاکستان کو دئیے جائیں۔ وہ بھارتی میڈیا سے گفتگو  کررہے تھے،اس موقع پرسابق بھارتی ہائی کمشنر گوپالاسوامی بھی ساتھ موجود تھے۔

پاکستان کو افغانستان کے راستے غیر مستحکم کیا گیا ، ممبئی حملوں سے متعلق حافظ سعید کے خلاف ثبوت ہیں تو پاکستان کو دئیے جائیں ، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے بنیادی فیصلوں کی ضرورت ہے۔اس موقع پر سابق بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

مصنف کے بارے میں