کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل کی انٹر نیٹ پر دھوم

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل کی انٹر نیٹ پر دھوم

ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ کے سیاستدان ہو بہو کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کے ہم شکل نکلے جس کی وجہ سے اب انہیں بھی انٹر نیٹ پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

ہالینڈ کے سیاستدان جیسی کلیور کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں جنہیں جسٹن ٹروڈو کے مداحوں کی جانب سے ٹروڈو کا ہم شکل قرار دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں کے رہنماؤں کی تصاویروں پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو جو کہ اپنی ذہانت اور خوش اخلاقی اور ڈانسنگ کی وجہ سے دنیا میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ہالینڈ کے سیاستدان جیسی کلیور نے بھی اعتراف کیا کہ ان کے مسلز ٹروڈو جیسے نہیں اس لئے انہیں ٹروڈو سے جلن ہوتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں