بلو چستان ، پشین میں مر دم شماری مہم پر امن طر یقے سے جاری

10:31 AM, 18 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلو چستان کے علا قے پشین میں مر دم شماری مہم پر امن طر یقے سے جاری ہے ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا تھا کہ پشین میں افغان مہاجرین کی تعداد زیادہ ہے اس لیے ان کا اندراج مہاجر کارڈ کے تحت ہو گا۔

بلو چستان کے علا قے پشین میں بھی خانہ شماری کا عمل پر امن طر یقے سے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پشین میں شمار کنندگان نے گھر گھر جا کر لوگو ںکے مکان اور دوکانوں کا شمار کیا  جبکہ آ ج سے مردم شماری کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ شماری کنند گا ن کی سیکیو رٹی کے لئے پشین میں 12سو ایف سی ۔4سو پو لیس اور 4سو لیو یز کے اہلکار تعینا ت ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشین طا رق رحمان بلو چ نے سیکیو رٹی انتظا مات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا تھا کہ پشین سے افغا ن بارڈ قریب ہو نے کی وجہ سے یہاں افغان مہاجرین کی تعداد زیادہ ہے اس لیے ان کا اندراج مہاجر کارڈ کے تحت ہو گا
مہم کے پہلے مر حلے میں کو ئٹہ ،لسبیلہ ،ڈیر ہ بگٹی ،کو ہلو ،ما شکیل ،وا شک ،خارا ن ،قلات ،جعفرآ باد ،نصیر آ باد ،پشین ،نوشکی ،لہڑی اور تر بت کے علا قے شا مل ہیں۔ مہم کے دوران شمار کنندگا ن کی سیکیو رٹی کے لئے 15ہز ار سے ز ائد ایف سی اہلکار اپنی خد مات سر انجام دے رہے ہیں ۔

مزیدخبریں