کراچی: سٹی کورٹ میں 13 سالہ جیب کترا سائلین کے ہتھے چڑھ گیا ۔ لوگو ں نے خوب دھنائی کی ،، اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔یاسین کو سٹی کورٹ آئے سائل نے جب کُترتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔جیب کترنے کی کوشش کے دوران ہی پتہ چل گیا اور سائلیں نے یاسین کو دھر لیا اور خوب پٹائی کی۔ساعلین کے ہاتھوں مار پڑنے کے بعد ملزم کو تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے تحویل میں دے دیا۔
ایس ایچ او سٹی کورٹ میں ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تعلق جیب کُترے گروہ سے ہو سکتا ہے۔