لاہوروزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی جو کہ تہمینہ درانی فاونڈیشن کی سربراہ بھی ہیں انکا کہنا اگر پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی نیو کلئیر سٹیٹ بن سکتا ہے تو پہلی ویلفیئر سٹیٹ کیوں نہیں بن سکتا ،جب تک قوم کھڑی نہیں ہو گی نظام تبدیل نہیں ہو گا۔تہمینہ درانی کا مزید کہنا تھا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور جاوید لطیف کو پارٹی سے نکالا جائے،تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی فاونڈیشن کی جانب سے لبرٹی گول چکر فاخرہ یونس کے انصاف حاصل کرنے کے لیے مظاہرہ کیا گیا ۔
جس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا جاوید لطیف نے مراد سعید کی فیملی حوالے جو باتیں کیں تھیں وہ ناقابل برداشت تھیں۔ جاوید لطیف نے ایک گھر کو نہیں بلکہ پورے پختونوں کو تھپڑ مارا ہے، یہ تھپڑ مجھے پڑا ہے۔ مسلم لیگ(ن) جاوید لطیف کو پارٹی سے فوری فارغ کر دیا جائے کیونکہ ایسا بولنے والے پارٹی کے لیے نقصان دہ ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ فاخرہ یونس کو چار سال گزرنے کے باوجود انصاف نہیں ملا اور ہر سال سترہ مارچ کو فاخرہ ڈے منایا جائے گا اور حکومت تیزاب پر سخت پابندی عائد کرے اور ملک کو ایدھی کے فلسفے کے مطابق ویلیفئر سٹیٹ بنایا جائے گا