اوباما انتظامیہ نے میرے اور انجلینا میرکل کے فون ٹیپ کیے: ڈونلڈ ٹرمپ

09:05 AM, 18 Mar, 2017

واشنگٹن : اطلاعات کے مطابق امریکی سابق صدر کے زیر انتظام کام کرنے والی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے انگلیلا میرکل کے فون کی نگرانی کی تھی جس پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔تاہم ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کانگریسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ انھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے فون ٹیپ کیے جانے کے دعوے پر یقین نہیں ہے۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے نیٹو اور تجارت جیسے مسائل پر بات چیت کی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فون ٹیپ کیے جانے کے حوالے سے بات کی جس پر انگیلا میرکل نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔انگیلامیرکل کے ساتھ امریکی دورے پر سیمنز، شیفر اور بی ایم ڈبلیو جیسی بڑی جرمن کمپنیوں کے اعلیٰ افسران بھی ساتھ ہیں۔میرکل کا دورہ امریکہ منگل سے شروع ہونے والا تھا لیکن برفیلے طوفان کی وجہ سے اسے موخر کر دیاگیا

مزیدخبریں