عید کے دوسرے روز خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

عید کے دوسرے روز خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

 شیخوپورہ:عید کے دوسرے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

 یہ افسوسناک حادثہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا، جہاں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جب کہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں