ریاستی ادارے قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ کھو چکے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

08:53 PM, 18 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ کھو چکے ہیں۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی رہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر بدنما داغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں۔

 
 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
 

مزیدخبریں