کلین اسلام آباد کیلئے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا:محسن نقوی

02:41 PM, 18 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کلین اسلام آباد کے لیے شہریوں نے ذمہ داری کامظاہرہ کرکے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ ہوا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کلین اسلام آباد کے لیے شہریوں کے بے مثال تعاون کاشکریہ ادا کرتے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور سیف سٹی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس اور سیف سٹی نے جانفشانی سے فرائض انجام دیے، شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے،اسلام آباد پولیس اور سیف سٹی نے ملکر کام کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی سالڈ ویسٹ ٹیم متحرک اور فعال انداز میں فرائض انجام دیں، انہوں نے گزشتہ روز کی طرح اسلام آباد میں زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں