گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ،اسلام آبادمیں  ہلکی بارش  

08:50 AM, 18 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری ، عید کی خوشیاں دوبالا کرنے بادل آپہنچے ۔ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں  نے انٹری  دے دی ۔

اسلام آباد ،راولپنڈی اور گردونواح میں  ہلکی بارش  ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ بونیر ،پارا چنار اور لوئر دیر میں گرج چمک کے ساتھ  بادل خوب برسے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مری، گلیات، چکوال، خوشاب، لاہور، تونسہ، ڈی جی خان اور بھکر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں