کھلاڑیوں کے پاس ماڈرن ڈے کرکٹ کی کوئی سکل موجود نہیں ، کسی کو کچھ نہیں معلوم کہ کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے:ہیڈ کوچ گیری کرسٹن

08:02 AM, 18 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد: قومی  ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کاکہنا ہےکہ  کھلاڑیوں کے پاس ماڈرن ڈے کرکٹ کی کوئی اسکل موجود نہیں اور کسی کو کچھ نہیں معلوم کہ کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے۔


ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسین نے پاکستانی کرکٹرز کو کھری کھری سنادی ۔ ذرائع کاکہنا ہے  کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کرکٹرز اکٹھا ہوئے تو سب کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ ذرائع نے دعوٰی کیا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں گیری کرسٹین قومی کرکٹرز پر سیخ پا نظر آئے اور کھلاڑیوں پر برہمی اور ناراضی کا اظہار کیا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ یہ ٹیم درحقیقت ٹیم ہے ہی نہیں کیونکہ اس میں اتحاد کی کمی ہے اور کوئی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں اختلافات ہیں اور کسی کو ٹیم میں دلچسپی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پاس ماڈرن ڈے کرکٹ کی کوئی اسکل موجود نہیں اور کسی کو کچھ نہیں معلوم کہ کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے۔

مزیدخبریں