عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی

09:37 PM, 18 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

جدہ:سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیاہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون کو ہو گا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔یاد رہے سعودی حکومت نے دو روز قبل عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل بھی کی تھی۔

ذوالحج کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ مبارک میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں