کشتی حادثہ ، تارکین وطن سے متعلق نسل پرستی کا بیان :یونانی رکن پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکال دیا گیا

04:31 PM, 18 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

یونان :کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن سے متعلق تبصرہ یونانی رکنِ پارلیمنٹ کو مہنگا پڑ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق نسل پرستی پر مبنی تبصرے پر یونانی رکنِ پارلیمنٹ کو ان کی پارٹی سے نکال دیا گیاہے۔ یونانی رکنِ پارلیمنٹ نے ایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور ان پر چوری کا الزام لگایا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ بدھ کو پیش آیا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستانیوں سمیت 400 سے 750 تارکینِ وطن سوار تھے۔

مزیدخبریں