باپ: ایسا سپر ہیرو جو اولاد پر آنے والی ہر مصیبت خود برداشت کرتا ہے

01:35 PM, 18 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اپنی زندگی کے سپر ہیرو کو منانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کیلئے ورلڈ فادرز ڈے آج 18جون کو منایا جارہا ہے۔

ورلڈ فادرز ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جن میں مقررین والد کے مقام و مرتبے اور عظمت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

ایک باپ ہر بچے کا پہلا سپر ہیرو ہوتا ہے۔ وہ ایک نجات دہندہ ہے جس نے بدلے میں کبھی احسان نہیں مانگا۔ اپنی زندگی کے سپر ہیرو کو منانے کے لیے ہم جون کے تیسرے اتوار کو فادرز ڈے مناتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق 1972 کو امریکی صدر رچرڈ نکسن کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ جون کے تیسرے اتوار کو معاشرے میں باپ کے اعزاز میں تسلیم اور وقف کیا جائے گا۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ دن پہلی بار مغربی ورجینیا کے فیئر ماؤنٹ میں کان کنی کے حادثے کے بعد منایا گیا تھا جس میں سینکڑوں مردوں کی جانیں گئی تھیں۔

واضح رہےجون کے تیسرے اتوار کو لوگ اپنے پیارے والد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فادرز ڈے کو  یادگار بنانے کے لیے طرح طرح کے منصوبے تیار کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں