پاکستانی شکیرا: 'واکا واکا' نوجوان کا آم بیچنے کا انوکھا انداز

01:08 PM, 18 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اٹک: پاکستانی نوجوان پھل فروش کی مختلف انداز میں کولمبیین گلوکارہ شکیرا کا مشہور گانا واکا واکا (دِس ٹائم فار افریقہ)  Waka Waka (This Time for Africa) گا کر آم بیچنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔

تمام قسم کے کاروبار، بڑے کارپوریشنز سے لے کر اسٹریٹ وینڈرز تک، گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے دلکش جِنگلز کا استعمال کرتے ہیں۔

لیکن اٹک سے تعلق رکھنے والے نوجوان پھل فروش نے تو صرف گاہکوں کو ہی نہیں بلکہ سوشل میڈٰیا صارفین کو بھی حیرت انگیز طور پر اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر نوجوان پھل فروش کی کولمبیین گلوکارہ شکیرا کا مشہور گانا واکا واکا (دِس ٹائم فار افریقہ) کو مزاحیہ تخلیقی ترامیم کے ساتھ  گا کر 'پھلوں کے بادشاہ' آم بیچتے ہوئے ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ 

انٹرنیٹ پر ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے اور انسٹاگرام پر 1 لاکھ سے زیادہ لائکس ہیں۔

کئی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پھل فروش کے گانے کے بارے میں پوسٹ پر مزاحیہ تبصرے چھوڑے۔

ایک صارف نے کمنٹس میں لڑکے کو "پاکستانی شکیرا" کہا۔

ایک اور صارف نے لکھا "کتنا ٹیلنٹ ہے! پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا"۔ 

ایک تیسرے صارف نے تبصرہ کیا، "اس شخص میں واقعی گانے کا ہنر ہے"۔

واضح رہے سنہ 2010 میں افریقہ میں فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر جاری ہونے والا گانا 'واکا واکا (دِس ٹائم فار افریقہ)' آج بھی سوشل میڈیا پر راج کررہا ہے۔ شکیرا کے گائے ہوئے گانے کو اب تک تین ارب سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یہ گانا فیفا 2010 کا آفیشل گانا تھا۔

مزیدخبریں