راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہے ۔ غریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکے ۔ترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہا اگرغریب کوووٹ کاحق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔ حکمرانوں کی آنکھوں پرپرده پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نےمعیشت کاجنازہ نکال دیا ۔ شہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھنچےگااُسےکان سے پکڑکرنکال دوں گا ۔ بلاول کوسیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعدآئی ۔ پاکستان کےتمام معاشی امورکےماہرکہتےہیں کہ ڈار ناکام ترین وزیرخزانہ ہیں ۔ آنےوالی حکومت کےلیے آگےکھائی ہے پیچھےگھڑا ہے۔ Bپلان نامعلوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدےبانٹے ۔ ٹیکنوکریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکےبغیرچاره نہیں۔ 30جون تکIMFکا پتہ لگ جائےگا ۔ معیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتاہے ۔ بجٹ پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہےسیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا۔