کوکین استعمال کرنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ مستعفی 

08:47 AM, 18 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن : کوکین کا استعمال ثابت ہونے پر معروف برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ وار برٹن نے استعفی دے دیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق جنسی اور کوکین اسکینڈل کے مبینہ الزام پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ وار برٹن  نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف ٹرائل کاموقع نہیں ملا ۔ اس لیے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا ۔ کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کوکین کے استعمال کااعتراف کرلیا تاہم خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کاالزام مسترد کردیا۔ 

مزیدخبریں