آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے پر تحفظات، شاہد خاقان اقتصادی رابطہ کمیٹی سے مستعفی 

08:38 AM, 18 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر ایل این جی خریدنے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ کے حوالے سے ذرائع کاکہناہے شاہد خاقان عباسی نے  سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریداری کی مخالفت کی۔

شاہد خاقان  چاہتے تھے آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی کے ذریعے خریدے جائیں تاہم  پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیا تھا۔

 انہوں نے اس معاملے پر تحفظات کااظہار کیا تھا تاہم اس پر غور نہ ہوا جس کے باعث انہوں نے رکنیت سے استعفیٰ دیا۔شاہد خاقان عباسی کے استعفیٰ سے متعلق ان سے رابطہ کیا جارہاہے۔ متذکرہ معاہدے کے مطابق آذر بائیجان ہر ماہ پاکستان کو رعایتی قیمت پر ایل این جی فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں