اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی ہے۔
عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر نے ٹوئٹ اور نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصراللہ ملک میں گفتگو کرتے کہا کہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔
’’عمران خان کو جان سے مارنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا‘‘فیاض الحسن چوہان کو یہ خبر کس نے اور کیوں دی؟@NasrullahMalik1 @Fayazchohanpti #NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms pic.twitter.com/hg9nupcREE
— Neo News (@NeoNewsUR) June 18, 2022
خیال رہے کہ 31 مارچ 2022 کو سب سے پہلے سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک بیچنے سے انکار پر انہیں قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔