مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج صحیح ہے،رکاوٹ نہیں ڈالیں گے: رانا ثنا

10:08 PM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے ملک میں مہنگائی ہے اس پرہمارا احتجاج بھی ٹھیک تھا پی ٹی آئی کا بھی صحیح ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس سے کوئی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ملک میں مہنگائی ہے اور مہنگائی کی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنا ہے۔ یوکرائن اور روس کی جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کل ہونے والے احتجاج میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ مہنگائی کے خلاف احتجاج اپوزیشن کے حق ہے اور ہم ان سے یہ حق نہیں چھینیں گے۔ 

مزیدخبریں