بنی گالا : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے معروف ٹک ٹاکرز کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے جس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک میں ٹک ٹاکرز ہمارا ساتھ دیں۔
عمران خان نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو کہا کہ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم عوام کی پہنچ میں ہے آپ ملک کے مسائل کے اصل محرکات سے قوم کا آگاہ کرنے کا فریضہ انجام دیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بیرونی سازش کے اصل کرداروں کو بے نقاب کریں۔
واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف عمران خان نے کل شب ملک گیر احتجاج کرن کا اعلان کر رکھا ہے۔
ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج کے حوالے سے بڑی اسکرینز لگائی جارہی ہیں جہاں مظاہرین سے عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک براہ راست خطاب بھی کریں گے۔