آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ، پورا شیئر لیں گے، مہنگائی کا ذمہ دار انوکھا لاڈلا ہے: زرداری 

08:07 PM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری مہنگائی کی وجہ انوکھا لاڈلا ہے۔ وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئرلیں گے۔ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا۔

لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے  پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے آصف علی زرداری نے کہا کہ  اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پرمبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ لوگوں کو پتا چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔ پنجاب میں بیٹھنا اورکارکنوں کو عزت دینی ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ ہماری کب سنتے ہیں جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں ۔ انوکھے لاڈلے کی4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔ ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی ۔ یہ کہنا پنجاب اورگلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی،سفید جھوٹ ہے ۔اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے مل کر کام کرونگا۔ 

مزیدخبریں