وزیر اعظم کا بلاول بھٹو سے رابطہ ، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کامیابی پر مبارکباد 

05:32 PM, 18 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم شہباز شریف نے فون کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف  نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر  مبارک باد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے فون  کر کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر  مبارک باد دی ۔

 وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔پاکستان کے لئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

مزیدخبریں